وزیراعظم غریبوں‌ کا خیال کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ آپ کو قرنطینہ میں ڈال دیں، سہیل بیگ نوری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سٹیزن لائرز فرنٹ کے کنونئر اور معروف وکیل سہیل بیگ نوری نے کورونا وائرس کے پیش نظر خطرات میں گھرے پاکستان کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک ویسے ہی ایک ترقی پذیر ملک تھا اور اب اس خطرہ کے ہیش نظر ہم اب کتنا زوال پذیر ہوں گے، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اگر ہم نے کشمیر، فلسطین اور شام میں امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم پر موثر آواز اٹھائی ہوتی تو شاید یہ وقت ہمیں دیکھنا نہ پڑتا، یہ دراصل اللہ کا عذاب ہے اور وزیراعظم عمران خان صاحب آپ کو اس موقع پر اجتماعی توبہ و استغفار کا اعلان کرنا تھا- سہیل بیگ نوری نے کہا کہ اس کڑے وقت میں وزیراعظم عمران خان آپ کا رویہ دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے آپ بہت بڑی تبدیلی کے دعویدار تھے، اب کہاں گئی آپ کی تبدیلی، آپ کیا صرف عہدوں کے کلیکٹر ہیں آپ نے مستحق لوگوں کے لئے صرف 3000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے، بڑے افسوس کی بات ہے کہ تین ہزار میں کیا ہوتا ہے، یہ امداد کم از کم 25000 کرنی چاہیے، جب پولیو کے قطرے پلانے والوں کے پاس پورا ڈیٹا موجود ہے تو آپ کے پاس کیوں نہیں، آپ سے اچھے تو سندھ حکومت ہے جنہیں آپ کرپٹ کہتے ہیں لیکن وہ کچھ نہ کچھ تو عوام کے بھلے کے لئے کر رہے ہیں، پٹرول کی قیمت آپ نے صرف 15 روپے فی لٹر کم کی ، یہ قیمت 70 روپے فی لٹر ہونی چاہیے، آپ وزیراعظم ہیں اس مشکل وقت میں‌ آپ کو ان غریبوں کا خیال کرنا ہوگا کیونکہ ایک غریب آدمی سے بھی آپ لوگ کسی نہ کسی مد میں ٹیکس وصول کرتے ہیں، اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس وقت ان پاکستانیوں کا خیال کریں جن کی وجہ سے آپ وزیراعظم بنے بیٹھے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ قوم آپ کو قرنطینیہ میں ڈال دے

اپنا تبصرہ بھیجیں