مرید عباس کے قاتل کا بھائی عادل زمان گرفتار، زاراعباس نے سیکیورٹی مانگ لی

کراچی (بولونیوز) کراچی میں نجی ٹی وی اینکر مرید عباس کے قتل کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔۔ 9 جولائی کو مريد عباس اور خضرحيات کے قتل کے وقت مرکزی ملزم عاطف زمان کے ہمراہ اس کا بھائی عادل زمان بھی موجود تھے جس کی گرفتاری 3 ماہ بعد عمل میں آسکی ہے۔ جب عاطف زمان قتل کی دونوں وارداتوں کے بعد اپنے گھر لوٹا تو اس سے پہلے ہی عادل فرار ہوچکا تھا۔ عاطف زمان نے اپنے فليٹ ميں پوليس کے آنے سے کچھ  ديرپہلے اس انداز ميں خود کو گولی ماری کہ اس کو اسپتال جانا پڑا لیکن عادل زمان چھپ گیا تھا۔ قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کے علاوہ ان کے والد بھی سادہ لوح شہريوں کو لوٹنے ميں پيش پيش ہيں۔ دوسری جانب مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے جان کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے زارا کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو کیس کی پیروی کون کریگا۔ مرید عباس کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عادل زمان نے سوشل ميڈيا کے ذريعے عمر ريحان کو دھمکی دی،عادل کی گرفتاری کے بعد سب انسپکٹر پر حملہ ہوگيا، يہ لوگ بہت خطرناک لوگ ہيں اور کچھ بھی کرسکتے ہيں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں