جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک،ملزم گرفتار

برلن (بولونیوز) جرمنی کے شہر ہالے میں نامعلوم شخص نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔  حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تاہم اسے تعاقب کرکے پکڑ لیاگیا۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نا نکلیں، حملہ آور مسلح ہے اور کسی بھی دوسرے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت یہودیوں کی عبادت گاہ ’سنیاگونگ‘ میں یہودیوں کے تہوار یوم الغفران المعروف (Yom Kippur) منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کے باعث حملہ آور اندر داخل ہونے میں ناکام رہا جس سے جانی نقصان کم ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں