مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ

کراچی (بولونیوز) نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں کرلیں۔ سابق رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب نے چھاپہ مارا، نیب کی پانچ رکنی ٹیم کی گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جب کہ نیب تحقیقات کی وجہ سے اعجاز جاکھرانی نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔ سعید غنی نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کی غیر موجودگی میں نیب نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور جس کیس میں چھاپا مارا گیا اعجاز جاکھرانی نے اس میں عدالت سے ضمانت لے ر کھی ہے۔ اعجاز جاکھرانی کے خلاف نیب بغیر ثبوتوں کے کارروائی کررہا ہے، اعجازجاکھرانی کے گھر پر چھاپہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں