روپیہ تگڑا ہونے لگا، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور سعودی ریال سستے

کراچی (بولونیوز) روپیہ تگڑا ہونے لگا، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور سعودی ریال سستے ہوگئے۔۔کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے تک کی کمی، جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں بھی 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ برطانوی پاونڈ اور سعودی ریال کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں8پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.52روپے سے گھٹ کر156.44روپے اورقیمت فروخت156.62روپے سے گھٹ کر156.54روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید156.40روپی سے گھٹ کر156.10روپے اور قیمت فروخت156.90روپے سے گھٹ کر156.60روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں