امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

واشنگٹن:(بولونیوز) امریکی ہاؤس کمیٹی برائے امور خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بلیک آؤٹ نے کشمیریوں کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں۔امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت جموں کشمیر سے پابندیاں ہٹا لے، کشمیریوں کو دیگر عوام جیسے حقوق حاصل ہونے چاہییں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں