کورنگی پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)کورنگی پولیس موٹرسائیکل نےموٹرسائیکل چوری وچھین کرحب چوکی کے رستے بلوچستان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا دو چوری شدہ موٹرسائیکل تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لنک روڈ پردوموٹرسائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ لیکن دونوں موٹرسائیکل سوار رکنے کے بجائے تیز رفتاری کے ساتھ وہاں سے فرار ہورہے تھے پولیس نے تعاقب کیا تو ایک موٹرسائیکل سوار خالد پولیس کی گرفت میں آگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ابراہیم موٹرسائیکل پھینک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اس کی موٹرسائیکل کورنگی پولیس نےتحویل میں لےلی ایس ایچ اوکورنگی عنایت الله مروت کےمطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم اور اس کا ساتھی نے کراچی کے مختلف علاقے پاکستان بازار تیموریہ تھانے کی حدود اور مہران ٹاؤن اور لانڈھی کورنگی کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری وچھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور انہیں حب چوکی کے رستے بلوچستان میں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ حال ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا ہے اور اس نے ایک بار موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی واردات کرنے لگ گیا ہے جبکہ ملزم نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اس کا ساتھی منشیات سپلائی بھی کرتے تھے کورنگی پولیس نے جائے وقوع سے دو موٹرسائیکل KHW-4240 اور ایک بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 479/2019 بجرم دفعہ 381/A اور عدنان نامی شخص کی شکایت پر ملزم سے 1100 گرام چرس بھی برآمد کرلی ہے جس کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 480/2019 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں