محمودآباد پولیس کی تابڑتوڑ کارروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی(بولونیوز)منشیات فروشوں کے خلاف محمود آباد پولیس کی تابڑ توڑ کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش و جرائم پیشہ اسرار عرف شکرا سمیت مہران اور اشفاق عرف شاکا گرفتار تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کو قلع قمع کرنے کےلئے محمود آباد پولیس کی تابڑ توڑ کارروائی جاری خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات و جرائم پیشہ اسرار عرف شکرا ولد محمد اقبال کو اس کے دو ساتھی مہران ولد اسلم اور اشفاق عرف شاکا ولد محمد رفیق کو گرفتار کرلیا بدنام زمانہ اسرار عرف شکرا کراچی کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات جن میں قتل اقدام قتل منشیات فروشی ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں کئی مقدمات درج ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے جبکہ ملزم دیگر دو ساتھی مہران اور اشفاق عرف شاکا سے بھی ایک ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ایف آئی آر نمبر 319/2019 اور 320/2019 اور 321/2019 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں