سری لنکن وزیر کھیل کے والد کا انتقال، مہمان کھلاڑی کالی پٹیاں باندھیں گے

لاہور:(بولونیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے ہیں دوسرے ٹی ٹونٹی میں مہمان کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مہمان ٹیم کے کھلاڑی سری وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو کے والد کے انتقال کی وجہ سے آج بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے۔ سری لنکا کے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو کے والد نہال فرنینڈو انتقال کر گئے تھے، نہال فرنینڈو کی عمر 69 برس تھی۔ اور کچھ روز علالت کے باعث پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جن کی آخری رسومات کل بروز منگل کو سری لنکن ٹیم کے مطابق دوپہر تین بجے ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں