جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس (بولونیوز) جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا، ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ میں اس بار بھی ڈینیئل کریگ بونڈ کے کردار میں نظر آئیں گے۔جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم اپریل 2020ء میں ریلیز کی جائے گی، ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا، جس میں صرف ڈینیئل کریگ کو اپنے مخصوص بونڈ انداز میں دکھایا گیا ہے، پوسٹر میں جیمز بونڈ بلیک سوٹ میں ملبوس نیلی اور سیاہ دیوار کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بونڈ سیریز کی یہ 25 ویں فلم ہے، ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ اس کردار میں وہ آخری بار نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں