خوبرو اداکارائیں مہوش، ماہرہ اور مایا فلم سازوں کی اولین ترجیح

کراچی (بولونیوز) پاکستانی اداکارائیں ٹی وی کے بعد بڑے پردے پر بھی غضب ڈھا رہی ہیں جہاں ان کی شاندار اداکاری اور دلکش ادائیں فلم بینوں کو بھارہی ہیں۔۔ یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور مایا علی فلم سازوں کی پہلی ترجیح بن گئی ہیں اور انہیں کاسٹ کرنے کیلئے متعدد فلم پروڈکشن ہاؤسز سرگرم ہوگئے ہیں۔ ان اداکاراؤں نے اپنے معاوضوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئی ہیں۔ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس نے 2 نئی فلموں ’’لندن نہیں جاؤں گی ‘‘اور’’لو گرو ہو جا شروع‘‘ کیلئے مہوش حیات، ماہرہ خان، مایا علی سے رابطے کئے ہیں۔ کاسٹ فائنل ہونے پر فلموں کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں