شازیہ خشک نے دین کی خاطر گلوکاری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا

لاہور(بولونیوز)پاکستان کی مشہور اور عالمی شہریت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا اور کہا کہ فیصلہ بہت سوچ کر کیا ہے۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ مصمم ہے، گلوکاری چھوڑنے کے بعد اپنی آئندہ زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاروں گی اور دین اسلام کے کاموں کے لیے اپنی زندگی وقف کرونگی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شوبز کو چھوڑنےکا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا،واپس آنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے مسلسل دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کردیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے 25 برس میرے گیتوں کو پسند کیا، مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں