سونا فی تولہ 500 روپے مہنگا ہوگیا

سندھ(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر86 ہزار400 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد نئی قیمت74 ہزار74روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر19 ڈالر بڑھ کرایک اونس سونا 1487 ڈالرکا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں