پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

کراچی:(بولونیوز) پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی کی صدرات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پیر کی شام منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہی منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ اور گذشتہ ایڈیشن کے ریونیو کی تقسیم کا جائزہ لینا شامل تھا۔اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان تمام زیر التواء امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں