پارکنگ مافیابے لگام،جعلی رسید دیکرمن مانی رقم کی وصولی

کراچی(بولونیوز)کراچی میں پارکنگ مافیا بےلگام اور بااثر ھو گئی شھری انتظامیہ اور پولیس بے بس نظر آنے لگی پارکنگ مافیا جعلی رسیدیں بنا کر من مانے پیسے وصول کرنے لگی شھریوں اور پارکنگ مافیا کے درمیان جھگڑے کی شکایات موصول ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پارکنگ مافیا آپے سے باہر بے لگام بااثر ھو گئی جعلی رسیدیں بنوا کر عوام کو دھوکے سے سرے عام لوٹا جارھا ھےجسکی وجہ سے پارکنگ مافیا اور شھریوں کے درمیان جھگڑا روز کا معمول بن گیا ہے شھری انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کاروائی نہ کرنا عوام کے لیے سوالیہ نشان ہے کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 23 چارجڈ پارکنگ ھیں جھاں پر بنا کسی خوف و خطر کے کھلے عام کے ایم سی کی جعلی رسیدیں بنوا کر موٹر سائیکل پارکنگ 10 روپے کی جگہ 20 اور کار پارکنگ 20 روپے کی جگہ 30 اور 40 روپے وصول کرکے عوام کو سرےعام دھوکہ دیا جارہا ہے شھریوں نے آعلی آفسران و حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے جو سرے عام عوام کو دھوکہ دیکر شھر کی کو لوٹنے میں مصروف ہیں عوام کی نیب اور اینٹی کرپشن سے اپیل ہے ان کے خلاف کاروائی کی جا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں