ڈالر کے اڑان بھرتے ہی سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

کراچی (بولونیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ مقامی صرافہ  مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 514 کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 88 ہزار500 روپے اور دس گرام سونے کی  قیمت بڑھ کر 75  ہزار874 روپے پر پہنچ گئی۔ بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 156 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 17 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 25 پیسے پر برقرار رہا۔عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی  فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 1529 ڈالر پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں