حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا، عمران خان

ریاض (بولونیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کادو طرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال، وزیراعظم نےحرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر سعودی عرب کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ریاض میں سعودی شاہی محل میں فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تجارت، سرمایہ کاری ،اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی۔وزیراعظم نے حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر سعودی عرب کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم نے شاہ سلمان کومقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم عمرا ن خان کا جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ نے استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی ذالفقار زلفی اور سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں