نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے، نواز شریف

لاہور(بولونیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے اور اسے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری سے آگاہ کیا جس پر نواز شریف نے شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے اور اس ادارے کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں