فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا توگرفتار کرینگے، وزیرداخلہ

کوئٹہ(بولونیوز)وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے۔کوئٹہ میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے، اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی انہیں گرفتار نہیں کریگا، لیکن اگر انہوں نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے، تاہم مجھے پورایقین ہے کہ مولانادھرنانہیں دیں گے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لئے مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا، بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں، بھارت یہاں دہشتگردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا، کسی دشمن ملک میں دہشتگردی کرنے کیلئے دشمن ملک لازمی نہیں اپنے بندے بھیجے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں