میئر کراچی کی دبئی میں پرویز مشرف اور عشرت العباد سے ملاقاتیں

دبئی(بولونیوز)میئرکراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے دوران کراچی کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان کراچی کے مسائل کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ وسیم اختر نے کراچی سمیت پورے صوبے کے حالات اور صورتحال سے پرویز مشرف کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے، کراچی کو کوئی اپنی ذمہ داری سمجھنے والا نہیں، شہر کو لاوارث کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں