ضلع ملیر میں گٹکا فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن۔ 3 ملزم گرفتار

کراچی (بولونیوز) ضلع ملیر میں گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں تیار گٹکا، ماوا، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس کارروائیاں گلشن معمار، سکھن اور ملیر کینٹ کے علاقے سعدی ٹاؤن میں کی گئیں۔  ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا ماوا کی فروخت کر رہے تھے-ملزمان کےخلاف دفعہ 336-B سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں