شیرشاہ پولیس کا ایکشن، 83 بوتل غیرملکی شراب پکڑلی، 2 ملزم گرفتار

کراچی (بولونیوز) شیر شاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کسٹم گودام سے چوری شدہ 83 بوتل غیرملکی شراب برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی شوکت علی کیھتان  کے احکامات پر دوران گشت موٹر سائیکل سوار پولیس پارٹی نے رکشا کی تلاشی لی تو اس میں سے تراسی بوتل غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔۔ ایک ملزم کسٹم میں چوکیدار کی نوکری کرتا تھا ۔ملزم گودام سے چوری شدہ شراب بیچنے کے لئے کیماڑی لے جارہے تھے ۔ ۔ پولیس نے دو ملزمان محمد یونس اور خالد خان کو گرفتار کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں