ملکی معیشت میں بہتری کے حوالے سے زبردست خوشخبری آگئی

اسلام آباد (بولونیوز) ملکی معیشت میں بہتری کے حوالے سے زبردست خبر آگئی ہے۔ اب ڈالر کی اڑان کو بریک لگے گا اور روپیہ تگڑا ہونے لگے گا۔۔  پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالرز کا زبردست اضافہ ہوا ہے، دو ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ پاکستان کی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسی باعث پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 2 ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ امکان ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 1 ارب 18 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 46 کروڑ ڈالر ہیں۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کے معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے ذخائر کم از کم 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہونا ضروری ہیں۔دوسری جانب دو ماہ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرض ملنے کے باعث ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں