گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف خطرناک جانور رکھنے پر کارروائی

لاہور (بولونیوز) گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں خطرناک جانور پالنا مہنگا پڑ گیا۔۔محکمہ وائلڈ لائف نے رابی پیرزادہ کے خلاف چار اژدھے، مگر مچھ اور دیگر اقسام کے سانپ رکھنے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔رابی پیر زادہ کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور نجی نیوز چینل پر نشر کی جانیوالی خبر کا نوٹس لیکر کی گئی ۔ملزمہ رابی پیرزادہ کیخلاف چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اژدھا ، مگر مچھ ،سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھنا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں