جیل میں قید مریم نواز کے لیے گھر کے کھانے پر پابندی لگ گئی

لاہور(بولونیوز) جیل میں قید مریم نواز کے لیے گھر کے کھانے پر پابندی لگ گئی۔ نیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کیلئے گھرکے کھانے پر پابندی عائد کردی، نیب نے مریم نواز کیلئے گھر سے لایا گیا کھانا لینے سے انکار کردیا، نئے حکم نامے کے مطابق مریم نواز کیلئے گھر کا کھانا بند کردیا گیا ہے۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خبر دی کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیلئے نیب نے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے۔  احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی، جہاں مریم نواز اور یوسف عباس کو نیب کی جانب سے پیش کیا گیا۔اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ اپنے قائدین سے اظہار یکجہتی کے لیے لیگی رہنما عدالت پہنچے تھے، تاہم غیر متعلقہ افراد کا جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں