مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 37واں روز،کشمیری گھروں میں محصور

سرینگر (بولونیوز) مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کا سینتیسواں روز ہے۔۔ قابض فوج نے محرم کے جلوسوں پر پابندی لگارکھی ہے۔۔ نومحرم کا جلوس نکالنے والوں پر قابض فوج کے تشدد سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔۔مقبوضہ وادی کو اجتماعی جیل میں تبدیل ہوئے سینتیسواں روز ہے۔۔ پابندی کے باوجود محرم کے جلوس نکالنے والے عزاداروں پر قابض فوج نے تشدد کیا۔۔۔آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کے چھروں سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔۔آج محرم کے جلوس روکنے کے لیے ناکہ بندی مزید سخت کردی گئی ہے ۔۔لال چوک اور اطراف کے علاقے سیل کردیے گئے ہیں۔۔ لاؤڈ اسپیکرز پر لوگوں کو گھروں پر رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔۔انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں