آج ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

کراچی (بولونیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سر بلندی اور حق و صداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔۔۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں۔۔ قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہونگے۔۔۔ مرکزی امام بارگاہوں سے نویں اور دسویں محرم کی درمیانی شب مرکزی جلوس برآمد ہو ئے۔۔۔ جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے آج اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر ختم ہونگے جس کے بعد شام غریباں برپا ہوگی۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ماتمی جلوسوں کے اطراف اور راستوں پر موبائل سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں