دونوں ملکوں کی خواہش پر کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی آئی ہے، دو ہفتے پہلے جتنا تناؤ تھا اس میں کمی آگئی ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر تنازع ہے، کشمیر کے تنازع پر دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔۔امریکا کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔۔دونوں ملکوں کی خواہش پر کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں