افغان طالبان کے ساتھ امریکا کے مذاکرات مردہ ہوگئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امریکا کے مذاکرات کو مردہ قرار دے دیا۔۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ ہو چکے ہیں، مذاکرات منسوخی کا فیصلہ کسی کی مشاورت سے نہیں بلکہ خودکیا، امن بات چیت کے دوران طالبان نے حملے جاری رکھے، امن مذاکرات اور حملے ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے، صدر ٹرمپ نے کہا امریکہ عرصے سے افغانستان میں پولیس مین کا کردار ادا کرتا رہا ہے، طالبان سے معاہدے کی رو سے پانچ ہزار فوجی واپس بلانے یا نا بلانے پرغور کررہے ہیں، ہم افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا، گزشتہ چار دنوں میں طالبان کو دس سال سے زیادہ نقصان پہنچایا، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر پرپاک بھارت تنازع کے سلسلے میں دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں