کراچی میں نو محرم کامرکزی جلوس حسینیاں ایرانیاں پر ختم

کراچی (بولونیوز) کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوکر حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔۔۔جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت عزداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔نویں محرم الحرام پر نشتر پارک میں مجلس عزاء بپا ہوئی۔۔۔جس میں سید الشہداء حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔۔مجلس کے اختتام پر نشتر پارک سے جلوس بر آمد ہوا۔۔جس میں خواتین اور بچوں سمیت عزداروں کی بڑی تعداد نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے رہے۔۔جلوس میں علم اور ذوالجناح سمیت دیگر تبرکات نکالے گئے۔۔شرکا نے نماز ظہرین وی آئی پی گیٹ مزار قائد پر مولانا محمد حسین ریئسی کی اقتدا میں ادا کی۔جلوس میں شہیدان کربلا کی یاد میں پانی اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔۔جلوس میں سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ۔۔جلوس کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی ۔۔جبکہ جلوس کی گزر گاہوں پر پولیس اور رینجرز کی جوان موجود تھے۔۔ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات تھے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں