برٹش ایئرویز کے پائلٹوں نے تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کردی

لندن (ایچ آر این ڈبلیو) برٹش ایئرویز کے پائلٹوں نے تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کردی ہے جس کہ باعث ایئرلائن کو اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنی پڑ گئی ہیں۔ہڑتال کے پہلے روز ایئرلائن نے اپنی تمام سترہ سو پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔مسافروں کو آج اور کل ایئر پورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔۔ہڑتال سے تین لاکھ مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پائلٹس نے مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال کرسمس پر بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔۔برٹش ایئرویز اور پائلٹوں کےدرمیان نو ماہ سے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنازع چل رہا ہے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں