طورخم سے سونا، کرنسی اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (بولونیوز) پاک افغان طورخم سرحد سے سونا ، کرنسی اور منشیات پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کسٹم اہلکاروں نے طورخم گیٹ کے راستے ایک شخص کے گھریلو سامان سے دوران تلاشی  540گرام سونا اور 8لاکھ پچاس ہزار روپے کے کرنسی نوٹ برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے۔ اس کے ہمراہ افغان کرنسی کے 34650افغانی مالیت کے نوٹ بھی برآمد کیے گئے۔ کسٹم اہلکاروں نے سید اکبر نامی افغان باشندے کو تفتیش کیلئے حراست میں لےلیا۔ ادھر طورخم گیٹ کے راستے افغانستان سے آنے والی ٹرک کے خفیہ خانوں سے اٹھارہ کلوگرام چرس برآمد کرلی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں