عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب کی جانب سے بڑی خوشخبری

جدہ (بولونیوز) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔۔ سعودی عرب نے سال میں دو بار عمرہ ویزہ جاری کرنے کی اضافی فیس ختم کردی۔ دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی۔ سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں