غیرقانونی الاٹمنٹس، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کاسابق ایڈمنسٹریٹر گرفتار

کراچی (بولونیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کراچی نے گلستان زریں ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹس اور فنڈز میں خرد برد میں ملوث کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر نایاب احمد کو گرفتار کرلیا۔۔ ملزم نے قومی خزانے کو انتالیس ملین کا نقصان پہنچایا۔ ۔۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ضمیر عباسی کے مطابق ملزم سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹس اور فنڈز میں خرد برد میں ملوث ہے ۔۔ملزم نایاب نے قومی خزانے کو انتالیس ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں