محرم کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی یقینی بنائی جائے، پاسبان

کراچی (بولونیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں سے سیوریج کے گندے پانی کے تالابوں کو صاف اور گڑھے بند کئے جائیں۔فور کے چورنگی موہنجودڈو بن چکی ہے، سائٹ ایریا،شیر شاہ  اور کورنگی انڈسٹریل ایریا پہاڑی اور گندے پانی کے تالابوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبدالحاکم قائد نے سوال اٹھایا کہ شہر کے کئی علاقوں کی صورت حال ابتر ہے۔ اداروں کے نااہل افسران کی گرفت کیوں نہیں کی جارہی۔ خطرناک گڑھوں کی وجہ سے صنعتکار،مزدور اور شہری نہ صرف جانی و مالی نقصانات اٹھارہے ہیں بلکہ ذہنی اذیت کا بھی شکار ہیں۔ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور سیوریج کے تالابوں سے لاتعداد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ کون ان شہریوں کے جانی ومالی نقصانات کی ادائیگی کرے گا؟انہوں نے کہا کہ ادارے اگر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو اس طرح کی صورت حال پیدا ہی نہ ہو۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں