مذاکرات منسوخی کا زیادہ نقصان امریکا کا ہوگا، طالبان کی وارننگ

دوحہ (بولونیوز) امریکی صدر کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد ردعمل میں طالبان نے وارننگ دی ہے کہ اگر امریکا مذاکرات منسوخ کرتا ہے تو اس کا زیادہ نقصان اسے ہی ہوگا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ  مذاکرات منسوخی کا نقصان خود امریکا کی جان اور مال کا ہوگا جب تک افغانستان سے تمام بین الاقوامی افواج کا انخلا نہیں ہوتا، وہ کسی دوسری چیز پر مطمئن نہیں ہوں گے۔ اس ہدف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان وفد کو دورہ امریکا کی دعوت امریکی نمائندہ خصوصی زلمی خلیل زاد نے اگست کے آخر میں دی تھی جسے امن معاہدے پر دستخط کرنے تک ملتوی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں