انصاف نا ملنے پر وکیل کے تشدد کا شکار لیڈی کانسٹیبل مستعفی

شیخوپورہ (بولونیوز) انصاف کی متلاشی شیخوپورہ میں وکیل کے مبینہ تشدد کا شکار بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز مایوس ہوگئی، پنجاب پولیس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ویڈیو بیان میں فائرہ نواز نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ مجھے انصاف ملتا نظر نہیں آرہا، میرے اپنے ہی محکمے کے لوگوں کی وجہ سے ایف آئی آر کمزور ہوئی۔لیڈی کانسٹیبل نے مزید کہا کہ طاقت کے زور پر وکیل نے مجھ پر تشدد کیا، وکلا نے پہلے تو بدکلامی کی، اب تو انتہا کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے وکیل بھائی ہی میری کردار کشی کر رہے ہیں، میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان اور خوفزدہ ہوں۔فائزہ نواز نے یہ بھی کہا کہ میں پاور فل مافیا کا سامنا نہیں کر سکتی، اپنی عزت اور مستقبل کے حوالے سے بھی بہت پریشان ہوں، میں اس غیر منصفانہ اور ظالم نظام سے دلبرداشتہ ہو چکی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں