پاک فوج نے ملک و قوم کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، رانا ندیم سلیم

شہدادپور(بولونیوز) شہداد پور میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا۔ راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین رانا ندیم سلیم نےکی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ آج کے دن ہماری افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا آج کے دن ہمارے جوانوں نے ملک و قوم کے لئے عظیم قربانیوں کی داستان رقم کی تھی جہنیں ہم آج خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ کہ آج ایک مرتبہ پھر ملک پاکستان کو پاکستانی قوم کے اتحاد ، جذبے ، محب الوطنی کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی خوشحالی و سلامتی اور راجپوت قوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں