8 سالہ زینب چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سے تھانہ گلشن راوی کی تحویل میں

لاہور(بولونیوز)8 سالہ زینب کو ڈاکٹر شہباز گل کی اطلاع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور نے تھانہ گلشن راوی سے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔زینب گمشدہ حالت میں پولیس کو موڑ سمن آباد لاہور سے ملی۔ بیورو اور پولیس کی مشترکہ کاوش سے زینب کے والد احمد علی کو پتوکی سے تلاش کر لیا گیا۔ضروری کاروائی کے بعد زینب کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں