سٹی پولیس آفیسرکا تھانہ اورزیرتعمیرخدمت مرکزکاسرپرائزوزٹ،انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی(بولونیوز)سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا اورایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے تھانہ ٹیکسلا ، تھانہ صدرواہ اور زیر تعمیر خدمت مرکز کا سر پرائز وزٹ کیا۔تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ماڈل ٹاؤن میں جاری جلوس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کو الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے کی سختی سے ہدایت کی۔وزٹ کے دوران دونوں تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ تھانہ جات کے وزٹ کے دوران محرر دفتر، فرنٹ ڈیسک آفس، کوت، اور وائرلیس روم کا معائنہ کیا۔دونوں تھانوں کی حوالات کو چیک کیا اور حوالات تھانہ میں بند ملزمان سے وارداتوں کے بارے میں دریافت کی۔تھانوں کی کوت میں موجود اسلحہ کی صفائی کو چیک کیا۔شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کےلئے گشت کا نظام مذید موثر کیا جائے. تھانہ کی حدود میں محرم الحرام میں مساجد و امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو مذید بہتر بنانے کی سختی سے ہدایت.سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔سائلین کی فوری دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔کسی پولیس افسر کے متعلق کوئی شکایت موصول ہوئی تواس کو کڑے احتسابی عمل سے گزرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں