سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،20 افراد گرفتار

بنوں(بولونیوز)بنوں منڈان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت علاقہ بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔تھانہ منڈان کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،01مجرمان اشہتاری،05سہولت کاروں سمیت20 مشتبہ افراد گرفتار،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی رورل سرکل سردار خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ منڈان رحمت خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ منڈان کے ملحقہ علاقوں میں کو مبنگ آپریشن کے دوران01مجرمان اشہتاری،05سہولت کاروں سمیت20مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 06عدد پستول اور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئےگئے،آپریشنزکے دوران30 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے جس میں 02 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 25 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 8 افراد کو زیر دفع 107/151 crpc جبکہ 10افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں