شارع فیصل،کھوکھرا پارکے علاقوں میں کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز)پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کلا کوٹ، شارع فیصل اور کھوکھرا پارکے علاقوں میں کارروائی کرتےہوئے 8 ملزمان سرفراز عرف راجو، جوادعرف سمیر، راؤ محمد فراز عرف مائٹ، المنان مشتاق، محمد نوید خان عرف چیل، محمد بلال، ارسلان احمد اور محمد اِسرارکو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کےقبضےسے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکر لیا گیاہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں