کندھ کوٹ میں وٹرنری ڈاکٹر غلام مصطفی میرانی لاپتہ، اغوا کا شبہ

کندھ کوٹ (بولونیوز) درانی مہر کے علاقے ٹوڑی بنگلو کے مقام سے دڑی سندرانی کا وٹنری ڈاکٹر غلام مصطفیٰ میرانی مبینہ طور اغوا کرلیا گیا۔ ورثاء نے تھانہ درانی مہر پہنچ کر اطلاع دے دی۔  ورثا کے مطابق دوپہر کے وقت ایک موٹرسائیکل سوار شخص گھر پہنچ کر بیمار جانوروں کے علاج کرانے کے لیے ڈاکٹر کو ساتھ لیکر گیا تھا جس کے بعد سے وہ واپس نہیں لوٹے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ میرانی کی بازیابی کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں