گلشن اقبال پولیس نے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرنے والے دو ملزم دھر لیے

کراچی (بولونیوز) گلشن اقبال کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔۔ پولیس ٹیم نے ندی کنارہ بلاک تیرہ جی کے قریب سے دو اسٹریٹ کرمنلز محمد کاشف اور محمد سلیم کو گرفتار کرکے تیس بور کے دو پسٹلز، پانچ راؤنڈز لوڈڈ میگزینز کے ساتھ  تین موبائل فون اور تین والٹ برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں