مہلک نشہ آئس کے خلاف سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کا بڑا ایکشن

کراچی (بولونیوز) کراچی میں مہلک نشہ آئس کے  سپلائر کے خلاف سی ٹی ڈی انٹیلی جنس متحرک ہوگئی۔ بلدیہ حب ریور روڈ پر کارروائی کے دوران آئس کے ڈیلر طلحہ آصف کو گرفتار کرکے آئس سمیت دیگر منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ملزم کراچی میں ڈانس پارٹیوں اورتعلیمی اداروں میں آئس فراہم کرتا رہا،ملزم نے زیادہ تر بہادرآباد اور فیروزآباد اور سولجربازار میں آئس کی فراہمی کی،ملزم کا کوئٹہ میں آئس کے حصول کے لیے بڑے نیٹ ورک سے رابطہ ہے ملزم حب کے راستے کوئٹہ  سے آئس لاتا تھا۔  ملزم کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں