فیصل آباد کی جنت مرزا پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل بن گئی

فیصل آباد (بولونیوز) پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا پچیس لاکھ سے زیادہ فالوورز اور دو کروڑ سے زائد لائک کے ساتھ ٹک ٹاک کی پاکستان کی نمبر ون ماڈل بن گئیں۔بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں۔جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس آئے ہیں۔ جنت مرزا کی ٹک ٹاک کی شہرت جاپانی اشتہاری اداروں تک پہنچ گئی ہے جہاں سے انہیں جاپانی اشتہارات میں بطور ماڈل کام کرنے کی آفرز بھی موصول ہوئی ہیں تاہم جنت مرزا ابھی اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیوز اینکر بننا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں