چنیوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون کو گولیوں سے بھون دیا گیا

 چنیوٹ (بولونیوز) چنیوٹ کے علاقہ بھوآنہ میں غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل کر دی گئی۔ چک نمبر 194 سیال والا کی پینتالیس سالہ شادی شدہ صاحب بی بی زوجہ حاکم قوم فقیر کو مبینہ طورپر اس کے اپنے والد ، شوہر اور دیگر رشتہ داروں نےبدچلنی کے شبے میں گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او علاقہ نے  پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی اور میت کو پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں