اداکاروگلوکار محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور(بولونیوز) پاکستانی اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ لاہور میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔فاطمہ سہیل نے بیرسٹر احتشام امیرالدین کی وساطت سے لاہور فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا لہذا اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی، اس کے علاوہ محسن کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ فاطمہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاملہ ہونے کے باوجود محسن نے انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا اور پیسوں کی ہیر پھیربھی کی۔ اس کے علاوہ فاطمہ نے اپنے شوہر محسن پر ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ ناجائز تعلقات کابھی الزام لگایاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں