کشمیر میں مودی کی جارحیت پر اداکارہ ارمیلا بھی بول پڑیں

ممبئی (بولونیوز) بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی رکن کانگریس ارمیلا مٹونڈکر مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جارحیت پر برس پڑیں۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ ارمیلا مٹونڈکر نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا کشمیر میں موجود ساس سسر سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ 22 دن گرز چکے میرے شوہر کی اپنے والدین سے بات نہیں ہو سکی اور نہ ہی میری ان سے بات ہوسکی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں میری ساس اور سُسر کے پاس دوائیاں ہیں یا نہیں، دونوں ہی بلڈ پریشر کےمریض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں