اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر ننھی پری کی آمد

کراچی (بولونیوز) ٹی وی اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایمن اور منیب کی شادی گزشتہ برس نومبر میں ہوئی تھی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام امل منیب رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب منیب بٹ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ انہیں اللہ نے رحمت سے نوازا ہے۔ بیٹی کی پیدائش پر ایمن اور منیب کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے تاہم دونوں نے اب تک بیٹی کی تصویر جاری نہیں کی ہے جس کا مداحوں بے صبری سے انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں